برازیلیا،28 جولائی (اسپوتنک) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 23 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 600 سے زائد مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 23284 نئے کیسزدرج
ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 24،42،375 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 614 مریضوں کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 87،618 ہوگئی۔
ایک روز قبل یہاں وائرس کے 24578 نئے کیسز درج ہوئے تھےجبکہ 555 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔
اسپوتنک،اظ