ونرپتی، 25 جنوری (ذرائع) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت 407 کروڑ روپے کی لاگت سے 23 میٹرنٹی ہاسپٹلس کی تعمیر کر رہی ہے اور ریاست بھر میں 30 کروڑ روپے سے میٹرنٹی وارڈ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی کے
ساتھ منگل کو یہاں 17 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ ماں اور بچے کے صحت مرکز کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ کے سی آر کٹس کی تقسیم کے پروگرام کے آغاز کے بعد سے سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیلیوری میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔