نئی دہلی، 04 اپریل (یو این آئی) حکومت نے آج کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلے میں تبلیغی جماعت اور اس سے منسلک 22 ہزار سے زیادہ افراد کا پتہ لگا کر انھیں بحسن و کامیابی قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔
اسے یقین ہے
کہ لاک ڈاؤن اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا اور کورونا وائرس کے چین کو توڑنے میں کامیابی ملے گی۔
کورونا وبا پر قابو پانے کے مقصد سے جاری کوششوں کے بارے میں مرکزی حکومت کی باضابطہ پریس بریفنگ میں یہ دعویٰ کیا گیا۔