نئی دہلی، 6ستمبر (ایجنسی) فوجی ساز و سامان کے تبادلہ سے متعلق معاہدہ کرنے کے دو سال بعدہندوستان اور امریکہ نے آج ایک اور انتہائی اہم فوجی معاہدہ "مواصلاتی موافقت وسلامتی معاہدہ"(COMCASA )پر دستخط کئے جس سے اب ہندوستان کو اعلی دفاعی ٹکنالوجی حاصل ہوسکے گی۔
دونوں ملکوں نے وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان ہاٹ لائن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا جس
سے دونوں وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان براہ راست رابطہ ہو جائیگا۔ دونوں ملکوں کے تینوں افواج کے درمیان پہلی مرتبہ اگلے سال ہندوستان میں مشترکہ فوجی مشق منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ یہ مشق ملک کے مشرقی ساحل پر کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو اور وزیر دفا ع جیمس میٹیس کے درمیان یہاں ہوئی پہلی "ٹو پلس ٹو مذاکرات" میں یہ فیصلے کئے گئے ۔