نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21566 نئے معاملے درج ہوئے ہیں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 200.91 کروڑ
ویکسین دی گئی ہیں اس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دی گئی 29,12,855 ویکسین بھی شامل ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 21566 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 48824185 تک پہنچ گئی ہے۔