: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 فروری (ایجنسی) اپوزیشن نے حزب اقتدار کے لیڈروں پر فوجیوں کے قربانی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ ملک کے اقتدار اور سالمیت کی حفاظت کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات پر حکومت کو اپوزیشن پارٹیوں کو اعتماد میں لینا
چاہئے۔
تقریبا تین گھنٹے تک چلنے والی 21 اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک تحریری بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے اوپر رکھنا چاہئے۔ انهوں نے کہا کہ میٹنگ میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ جوانوں کی قربانی پر حکمراں فریق کے لیڈران سیاست کر رہے ہیں۔