: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن ، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 2014 کے مقابلہ میں 2024 کے عام انتخابات تک کی سیاست پوری طرح سے بدل چکی تھی اور خود وزیر اعظم نریندر مودی کواس کا احساس ہو گیا تھا کہ ان کا 400 سے تجاوز کرنے کا نعرہ ہدف تک نہیں پہنچ رہا اور اس کی بنیاد ہی تباہ ہو چکی ہے۔
یہاں جارج ٹاون یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ
سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ مسٹر مودی جس سیاست کے ذریعے 2014 میں اقتدار میں آئے تھے وہ 2024 تک پوری طرح بدل چکی تھی اور مسٹر مودی کی قیادت والے اتحاد کے لیے منصفانہ انتخابات میں 240 سیٹیں بھی جیتنا مشکل ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ”سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں یہ ایک مقابلہ ہے اور یہ اس کا ایک حصہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے میں اسے دیکھ رہا ہوں، اس نے ہمیں اور انڈیا اتحاد کو یہ سوچ دی ہے کہ ہم کس طرح آگے بڑھیں۔