کوچی، 23 اپریل (یو این آئی) ناریل کی ترقی بورڈ (سی ڈی بی) کی جانب سے 26 اپریل سے یکم مئی تک منعقد کی جانے والی 'سائنسی ناریل کی کاشت، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن' پر ملک گیر بیداری مہم میں تقریباً 20,000 ناریل کاشتکاروں
کی شرکت متوقع ہے۔
یہ جانکاری سی ڈی بی حکام نے ہفتہ کو دی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر 26 اپریل کو ورچوئل انداز میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔