اقوام متحدہ،10اکتوبر،(رائٹر)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں بے روزگارو ں کی تعداد 200ملین کو پار کرچکی ہے،جو کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 3.4ملین زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے اپنی ایک رپورٹ ’ورلڈ امپلائمنٹ اینڈ
سوشل آؤٹ لک2017میں متنبہ کیاہے کہ چھوٹے اور اوسط حجم کی کمپنیوں میں ٹھہراؤ ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر معیشت پرپڑرہاہے۔
رپورٹ کے مطابق 2016میں عالمی بازار میں تیزی کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر رہے ہیں،پرائیویٹ سیکٹر نے 2.8ارب لوگوں کو روزگار دیا جو مجموعی روزگار کا 87فیصد حصہ ہے۔