نئی دہلی/7مئی(ایجنسی) موسم محکمہ نے آئندہ 48 گھنٹے میں ملک کی 20 ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کی انتباہ دی ہے۔ محکمہ کے مطابق ،اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش میں آندھی طوفان کے ساتھ اولے بھی گر سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں آسم ، میگھالیہ ، تریپورہ، کیرالہ ، مغربی بنگال ، سکم ، پنجاب اور جموں وکشمیر میں بھاری بارش کے
امکان ہیں ۔ وضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی اور مشرقی ہندوستان میں خراب موسم سے 124 لوگوں کی جان چلی گئی تھی ۔ وہیں 7 اور 8 مئی کی انتباہ کے مدہ نظر ہریانہ حکومت نے ریاست میں تما م نجی اور سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ریاست کےوزیر تعلیم رام بلاس شرما نے بتایا کہ موسم محکمہ کی انتباہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔