بنکاک۔مغربی تھائی لینڈ میں میانمار کے 20تارکین وطن مزدوروں کی جمعہ کی صبح بس میں آگ جانے سے موت ہوگئی۔ یہ اطلاع پولیس نے دی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ کا شکار بس میں 47مزدور سوار تھے جو تھائی لینڈ میں قانونی طورپر کام کرنے کیلئے سرحد پارکرکے داخل ہی ہوئے تھے۔ تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ باقی لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
میٹور ضلع پولیس اسٹیشن کے سربراہ نے رائٹر کو بتایا کہ ڈرائیور نے بس کے وسط میں آگ لگتی ہوئی
دیکھی جو فوراََ ہی پھیل گئی۔
تھائی لینڈ کی میڈیا کی تصاویر میں بس کو بالکل جلا ہوا دکھایا گیا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حالیہ جا ئزہ کے مطابق لیبیا کے بعددنیا میں تھائی لینڈ کی سڑکوں کو سب سے زیادہ خطرناک بتایا گیا ہے۔
تھائی لینڈ میں تقریباََ تیس لاکھ تارکین وطن مزدور ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق میانمار سے ہے۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ برس کام کرنے کے پرمٹ کے ضابطوں کو سخت کیا گیا ہے۔