: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بیجنگ/8جنوری(ایجنسی) بیجنگ میں ایک پرائمری اسکول کے سابق ملازم نے ہتھوڑے سے حملہ کرکے 20 بچوں کو زخمی کردیا جن میں سے تین کی حالت نازک ہے، میڈیا میں منگل کو آئی رپوٹوں کے مطابق بیجنگ کے Xicheng district علاقے میں Beijing No 1 Affiliated Elementary School نمر ون پرائمری اسکول میں دوپہر قریب یہ حملہ ہوا، ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اسکول کے ایک سابق ملازم کے حوالے سے بتایا کہ اپنی پروبیشن پیریڈ پاس کرنے میں ناکام رہنے سے غصے میں اسکول کے ایک سابق ملازم نے ایک کے بعد ایک بچے کے سر پر ہتھوڑے مارا-
پولیس نے چینی سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے 49 سالہ شخص کو پکڑا ہے، اسکا عرف نام Jia ہے، خبروں میں کہا گیا ہے کہ جیا Heilongjiang سے آیا مزدور ہے، جس کا کنٹراکٹ اس سال کی شروعات میں ختم ہوگیا تھا، پولیس کو شک ہے کہ غصے کی وجہ سے اس نے حملہ کیا، حملے میں زخمی بچوں کو نزدیک کے ایک ہاسپٹل میں آئی سی یو میں شریک کرایا گیا ، میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق تین بچوں کی حالت نازک ہے، یہ حملہ جب کیا گیا جب بچے کثرت کررہے تھے-