الاسکا،13 اگست (ایجنسی) امریکہ میں صوبہ الاسکا کے کاکٹووک گاوں اور آرکٹک نیشنل وائلڈ لائف پارک کے نزدیک اتوار کو زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.4 درج کی گئی۔
الاسکا کے پالمر میں واقع قومی سونامی وارننگ مرکز کے ڈپٹی ڈائرکٹر اور زلزلہ کے سائنسداں پال ہانگ نے بتایا کہ اتوار کو صوبہ کے تیل کی پیداوار کرنے والے علاقہ میں زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
text-align: start;">زلزلہ کا مرکز کاکٹووک گاوں سے 64کلومیٹر جنو ب مغرب کے ایک گاوں میں تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے الاسکا سے 644کلومیٹر جنوب میں بھی محسوس کئے گئے۔
ٹرانس الاسکا پائپ لائن کے نظام پر زلزلہ کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے محکمہ کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد 6.0کی شدت کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے۔