نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 199 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے
اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,680 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ملک میں اب تک 2,20,67,28,000 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 144 کم ہو کر 2,687 رہ گئی ہے۔