وائرل ڈسک، 21 مارچ (ذرائع) 19 سال کا ایک لڑکا دیر رات نوئیڈا کی سڑک پر بنا کسی بات کی پرواہ کیے دوڑتا چلا جارہا تھا- پسینے میں ڈوبا تھا، لیکن چہرے پر کسی بھی طرح کی شکن نہیں تھی-
تبھی کار سے جارہے فلم ساز ونود کپری کی اس پر نظر
پڑی اور انہوں نے فوری ہی اسے گاڑی سے گھر چھوڑنے کا آفر دیا، لیکن کئی بار پیشکش کے باوجود وہ اسکے لیے تیار نہیں ہوا-
دراصل 19 سال کا پردیپ مہرا میک ڈونلڈ کمپنی میں اپنی نوکری پوری کرکے دوڑ کی مشق کررہا تھا، کیونکہ اسکا خواب فوج میں بھرتی ہونا ہے-