ریاض، 12 اپریل (یو این آئی) سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران 18 ہزار 669 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتاریاں 3 اپریل سے 19اپریل 2025 کے درمیان ہوئیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی
تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے 11813 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق 4366 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مر تکب تھے جبکہ 2490 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔