تھرووننتپورم، 2 مارچ (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے بدھ کو کہا کہ یوکرین سے دہلی آنے والے کیرالہ کے 180 طلباء کو چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے کیرالہ لایا جائے گا۔
مسٹر وجین نے
ٹویٹر پر کہا، ’’کیرالہ حکومت شام 4 بجے ایئر ایشیا انڈیا کی چارٹرڈ فلائٹ میں 180 طلباء کو دہلی سے کوچی لائے گی۔
ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوکرین سے گھر واپس آنے والے تمام کیرالہ کے باشندے بحفاظت گھر پہنچ جائیں۔