حیدرآباد۔ 12مئی (یواین آئی) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آج صبح 10بجے سے لاک ڈاون پر مکمل اور
موثر طورپر عمل کیاجارہا ہے۔
انہوں نے تاریخٰی چارمینار کے قریب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک اور لا اینڈ آرڈر کے تقریبا180چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں۔