حیدرآباد 9اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ جمعرات کو 18افراد کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔
اس طرح
ریاست میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 414ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔