ماسکو، 4 اگست (رائٹر) روس کا ایک ہیلی کاپٹر آج سربیا Siberia کے کرازنویارسک علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا جس سے اس پر سوار اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">شہری ہوابازی خدمات پر نگاہ رکھنے والے ادارہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد ایک تیل کے کنویں پر کام کرنے کے لئے جارہے تھے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب روسی ساخت کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر سامنے سے آرہے ایک دیگر ہیلی کاپٹر کے کارگو سے ٹکراگیا۔