منگلورو ، 23 جون (یواین آئی) سعودی عرب میں پھنسے ہوئے کرناٹک کے تمام 173 افراد خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کی رات یہاں منگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
صنعت کار زکریا
جوکاٹے اورشیخ کرنیرے نے پھنسے ہوئے لوگوں کو سعودی عرب وطن واپس بھیجنے کے لئے سعودی کننڑ ہیومینٹیز فورم کے تحت خصوصی طیارے کا انتظام کیا تھا۔
ان پھنسے ہوئے لوگوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔