حیدرآباد،6 مارچ (یو این آئی)تلنگانہ میں کوویڈ 19کے170 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,99,742 ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,640ہوگئی ہے کیونکہ
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 196افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,166 ہوگئی ہے۔