حیدر آباد، 10 مئی (یو این آئی) مالدیپ کے 17 صحافیوں کی ایک ٹیم بدھ کو یہاں پہنچی تا کہ حکومت تلنگانہ کے مختلف فلاحی پروگراموں اور ترقیاتی کاموں کا مطالعہ کرے۔
یہ ٹیم چار دنوں تک ریاست کا دورہ کرے گی اور دارالحکومت حیدر آباد میں
بھارت بائیو ٹیک، ریڈی لیبر اور ٹی ہب کا دورہ کرے گی۔
قبل ازیں محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ اور سکریٹری پریس اکیڈمی نا گولا پلی وینکٹیشور راؤ نے یہاں راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ ( آر آئی جی اے)، شمش
آباد پر ان صحافیوں کا خیر مقدم کیا۔