کابل، 12 نومبر (یو این آئی) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی طلوع نیوز نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں چند نمازی
جاں بحق ہوئے ہیں، حالانکہ ابھی تک مرنے والوں کی اصل تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سپن گھر علاقے میں واقع مسجد میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 13.30 بجے ہونے والے دھماکے میں مقامی عالم دین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔