نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) دہلی اسمبلی کے آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن کے لئے 1029 امیدواروں نے نامزدگی داخل کی ہے۔ ان میں 842 مرد اور 278خواتین ہیں۔
دہلی اسٹیٹ الیکشن افسر رنبیر سنگھ نے بد ھ کو کاغذات نامزدگی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے
میڈیا سے کہا کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ کو 806نامزدگیاں پیش کی گئیں۔ ان میں سے 670 نامزدگیاں مردوں کی اور 136خواتین کی ہیں۔
اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے مجموعی طورپر 1528کاغذات نامزدگی بھرے گئے ہیں جن میں سے 1250مرد اور 278خواتین نے داخل کئے ہیں۔