the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 مارچ ( یواین آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی لاپرواہی سے پیڈیا ٹرک کیئر سینٹر وں پر دو سال میں 15 ہزار سے زیادہ بچوں نے دم توڑا ہے اور اس ناکامی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی وجے روپانی کو فوری طور استعفی دینا چاہئے۔ گجرات کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس کے بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ ریاستی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے ان سینٹروں پر ہر روز 20 سے زیادہ بچے دم توڑ رہے ہیں اور دو سال میں 15 ہزار سے زیادہ بچے ریاستی حکومت کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے



کہ جو احمد آباد پارلیمانی حلقہ وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ رہا ہے اور اب وزیر داخلہ امت شاہ کا حلقہ ہیں، وہاں کے سینٹروں پر سب سے زیادہ 4322 بچوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس پارلیمانی حلقہ میں ان سنٹروں میں دخل ہونے والے 50 فیصد بچوں نے دم توڑا ہے ۔ اس کے بعد سے سب سے زیادہ بچے وزیر اعلی کے حلقہ راجکوٹ میں مرے ہیں ۔کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار گجرات حکومت کے ہیں اور اس نے یہ اطلاع اسمبلی میں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سنٹروں میں بچوں کے تحفظ کے لئے رہنما اصول ہیں لیکن ریاستی حکومت نے ان پر عمل کئے بغیر سینٹروں پر بچوں کو رکھا جس سے ان میں متعد ی مرض تیزی سے پھیلتے رہے اور بچے دم توڑتے گئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.