نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل دوسرے دن کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,303 فعال معاملے کم ہوئے ہیں جب کہ اس سے متاثر 15 افراد
اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4,943 افراد کو ویکسینیشن دی گئی ہے ملک میں اب تک 2,20,66,44,679 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔