the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں، 3 اگست (ایجنسی) بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ریاست کی ہر ایک پنچایت میں ترنگا لہرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ہر ایک فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے مفاد میں ہوگا۔
رویندر رینہ نے ہفتہ کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر پارٹی کے اجلاس کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'پندرہ اگست کے دن بی جے پی جموں، کشمیر اور لداخ کی ہر ایک پنچایت میں ترنگا لہرائے گی۔ ہم تمام سرپنچوں، پنچوں اور سماج



کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ریاست کی ہر ایک پنچایت، ہر ایک وارڈ اور ہر ایک گلے محلے میں ترنگا لہرایا جائے گا'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کو لیکر جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کے مفاد میں ہوگا۔ پہلے بھی وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر کے عوام کو سینے سے لگایا ہے۔ اگر کسی نے یہاں کے لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام کیا ہے تو وہ وزیر اعظم مودی ہیں'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.