نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 144 لوگوں کے کورونا سے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.41 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے اور ری کوری کی شرح 98.80 فیصد ہو گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود
کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.17 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہیں وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 2,119 رہ گئے ہیں اور ملک میں اموات کی تعداد 5,30,726 پر مستحکم ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔