حیدرآباد 20 فروری (یواین آئی) وزیر صحت تلنگانہ ہریش راو نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں جلد ہی اسسٹنٹ پروفیسرس کے 1400 عہدوں کو پر کیا جائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی
ہے۔
وزیر موصوف نے حیدرآباد کے پیٹلہ برج میٹرنٹی اسپتال میں انکشن کے انسداد، جلد پتہ لگانے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زیادہ پیچیدہ معاملات سے نمٹنے کے لئے دو نئے ملٹی اسپیشلٹی ایم سی ایچ اسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔