ابوجا،2جنوری:-نائیجیریا کی ایک ریاست میں رات گئے عبادت سے واپس آنے والوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ ’مسلح
افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی عبادت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے‘۔
فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا، یہ علاقہ تیل کاہب تصور کیا جاتا ہے۔