کینڈا/7اپریل(ایجنسی) کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کی بس کو پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے
کھلاڑی ہیں یا دیگر مسافر۔ بتایا گیا ہے کہ اس بس میں کھلاڑیوں سمیت کل اٹھائیس افراد سوار تھے۔ جمعے کو صوبے ساسکیچوان میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک ٹرک اس بس سے ٹکڑا گیا تھا۔ اس حادثے پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔