اقوام متحدہ 16 مارچ (یو این آئی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں یکم فروری کو ہوئی فوجی بغاوت کے بعد جاری تشدد میں اب تک کم از کم 138 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک
نے پیرکے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ جانکاری دی۔
مسٹر ڈوجارک نے کہا ’’اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق میانمار میں یکم فروری سے جاری تشدد میں کم از کم 138 مظاہرین ہلاک چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں‘‘۔