پٹنہ 09 اکتوبر ( یواین آئی ) بہار اسمبلی کی 243 میں سے 71 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں 28 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کیلئے کل 1357 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ۔
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق پہلے
مرحلہ کے انتخاب والی اسمبلی کی 71 سیٹوں کیلئے یکم اکتوبر سے 08 اکتوبر تک کل 1357 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ۔
نامزد پرچوں کی آج جانچ ہورہی ہے اور 12 اکتوبر تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکیںگے ۔