کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
دبئی/16ڈسمبر(ایجنسی) دبئی میں ایک 13سالہ ہندوستانی لڑکا جس نے 4 سال قبل
اپنا پہلا موبائل اپلی کیش تیار کیا تھا سافٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کا مالک بھی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ میں آج یہ اطلاع دی گئی ۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والا طالب علم Aadithyan Rajesh آدتین راجیش صرف 5 سال کا تھا جب اس نے بوریت ختم کرنے کے لیے ایک مشغلہ کے طور
پر اپنا پہلا موبائل اپلی کیشن تیار کیا تھا اور اپنے گاہکوں کے لیے وہ لوگو اور
ویب سائٹس کی ڈیزائنگ بھی کرتا ہے۔ اس نے
کمپیوٹر چلانا اس وقت شروع کیا جب اس کی عمر 5 سال تھی اور اب بالآخر اس نے 13
سال کی عمر میں اپنی ذاتی کمپنی ‘Trinet
Solutions’ ٹری نیٹ سولوشنس کا آغاز کیا ہے۔ اخبار خلیج
ٹائمز نے یہ اطلاع دی۔ آذتین نے بتایا کہ وہ کیرالا کے Thiruvilla تھروولا میں پیدا ہوا اور
اس کا خاندان اس وقت دبئی منتقل ہوگیا جب اس کی عمر 5 سال تھی۔ آدتین کے مطابق اس
کے والد نے اسے سب سے پہلے BBC Typing بی بی سی کی ٹائپنگ سیکھنے کی ویب سائٹ دکھائی تھی۔ ٹری
یٹ میں جملہ تین ملازم ہیں جو آدتین کے اسکول کےساتھی اور دوست ہیں۔ اس نے کہا کہ
مجھے ایک قائم کمپنی کا مالک بننے کے لے میری عمر 18 سال ہونی چاہیئے تاہم ہم ایک
کمپنی کی طرح کام کررہے ہیں ۔ ہمارے 12 سے زائد گاہک ہیں اور ہم نے انہیں ڈیزائن
دیا اور مفت خدمات فراہم کررہے ہیں۔