: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ازدواجی تنازعہ کے معاملے میں ایک خاتون کی طرف سے دائر عرضی کا 128 صفحات پر مشتمل خلاصہ دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور اپیل کنندہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد حقائق کی بنیاد پر اس کی اپیل خارج کر دی جسٹس سدھانشو دھولیہ اور جسٹس احسان الدین
امان اللہ کی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی خاتون کی درخواست کی سماعت کے بعد مینٹیننس پٹیشن کو نچلی عدالت کو واپس بھیجنے کے بعد عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار (جوڈیشل) کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ درخواستوں کو مناسب فارمیٹ میں ان (سپریم کورٹ بنچ) کے سامنے دائر کیا جائے۔