حیدرآباد3 فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ شہر حیدرآبادکے این ٹی آرگارڈنس میں جلد ہی دستورہند کے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کا 125فیٹ اونچا مجسمہ نصب کیاجائے گا۔
انہوں نے شہر حیدرآباد کے علاقہ خیریت آباد میں اندرانگر ہوزنگ
کالونی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پرمنتقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حیدرآباد میں غریبوں کے لئے ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کی اسکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے مکانات میں یہ بہترین مکانات ہیں کیونکہ ان مکانات کے ایک طرف آئی میکس ہے تو دوسری طرف سکریٹریٹ کی عمارت ہے۔