the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بغداد/17اپریل(ایجنسی) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق عراقی صدر صدام حسین کا مقبرہ فضائی بمباری میں تباہ ہوگیا ہے جب کہ ان کی قبر سے لاش بھی غائب ہے۔ صدام حسین کو دسمبر 2006 میں پھانسی دی گئی تھی اور ان کی لاش کو اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش کے حکم پرعراقی شہر تکریت بھیجا گیا تھا جہاں صدام حسین کے قبیلے ابونصرکے سربراہ شیخ مناف علی الندا نے لاش وصول کرکے لاش کو سابق عراقی صدر کے آبائی علاقے العوجا میں دفن کرکے اس پر مقبرہ بنا دیا تھا۔

صدام حسین کی



تاریخ پیدائش 28 اپریل ہے اور ہرسال اسی روز ان کی قبر پر زائرین کی بڑی تعداد اور اسکول کے بچے حاضری دیتے ہیں تاہم اب مقامی میڈیا نے علاقے کے رہائشیوں کے بیانات کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عراقی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سابق صدر صدام حسین کا مقبرہ مکمل طورپر مسمار ہوگیا ہے اور قبر سے لاش بھی غائب ہے۔ قبیلے کے سربراہ شیخ مناف نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے وقت وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے تاہم بمباری کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ مقبرہ تباہ ہوچکا ہے اور قبر کھلی تھی جس میں سے لاش بھی غائب ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.