بگوٹا، 9 نومبر (رائٹر) کولمبیا پولیس نے تین دن تک جاری کارروائی کے بعد م جرائم پیشہ گینگ سے 12 ٹن سے زائد كوكین ضبط کر لی۔
کولمبیا کے صدر جوآن مینوول
سانتوس نے اسے ملک کی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے كوکین کی اس كھیپ کی قیمت امریکی مارکیٹ میں 36 کروڑ امریکی ڈالرز بتائی۔