بیجنگ/6جون(ایجنسی) شمالی چین میں حادثے کے بعد کان میں پھنسے ہوئے پچیس میں سے تیئیس کان کنوں کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم گیارہ کان کن ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو بدستور
لاپتہ ہیں۔ خام لوہے کی یہ کان چین کے صوبے لیاؤننگ میں واقع ہے۔ حادثہ کی وجہ اُس بارودی مواد کا اچانک پھٹنا بنا جو کان کے اندر لے جایا جا رہا تھا۔ ایک کلومیٹر گہرائی میں ہونے والے اس دھماکے سے کان منہدم ہو گئی تھی۔