نئی دہلی، 12 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور چین کے افسران نے مشرقی لداخ میں جاری تصادم کو ختم کرنے کے معاملے پر 12 گھنٹے سے زیادہ بات چیت کی۔
وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ افسر نے ہفتہ کو یو این آئی کو بتایا کہ دونوں ممالک کے افسران نے مشرقی لداخ میں جاری تصادم کو ختم کرنے کے مسئلہ پر جمعہ کو 12 گھنٹے سے زیادہ وقت تک بات چیت کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا 15 واں دور ہندوستانی سرحد میں واقع چشول
مولڈو میں ہوا۔ بات چیت جمعہ کی صبح 10.30 بجے شروع ہوئی اور رات میں تقریباً 11.00 بجے ختم ہوئی۔
اس دوران ہندوستان نے گوگرہ ہاٹ اسپرنگز کے علاقے میں پٹرولنگ پوائنٹ 15 پر تصادم کو کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور اس کے بعد مشرقی لداخ میں کشیدگی کو کم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ وضع کردہ اصولوں کے مطابق میڈیا کو باضابطہ بیان جاری کرنے سے پہلے دفاع، سلامتی اور خارجہ امور کے حکام کے درمیان بات چیت کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔