حیدرآباد،22مئی(یواین آئی)تلنگانہ میں 12 ویں دن لاک ڈاون پر مزید سختی سے عمل کیاجارہا ہے۔
اتوار ہونے کی وجہ سے شہر کے مہدی پٹنم رعیتو بازار اور دیگر بازاروں میں لاک ڈاون میں نرمی کے
اوقات میں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کے لئے دیکھی گئی۔
کئی شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی جانب سے لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سبزیوں اور دیگر ضروری اشیا کو مہنگے داموں پر فروخت کیاجارہا ہے۔