نئی دہلی،2ستمبر (ایجنسی) سرحد پر چین کے ساتھ جاری تعطل کے درمیان ایک بار پھر سے ہندوستانی حکومت نے کئی چینی موبائل ایپ کو بین کردیا ہے- معلومات کے مطابق پب جی سمیت 118 اور چینی موبائل ایپس پر پابندی لگائے گئے تھے- حکومت نے حال ہی میں پہلے 59 ایپ کو بین کیا
تھا- جس میں مقبول ایپ ٹک ٹاک بھی شامل تھا- بعد میں حکومت نے 47 اور ایپ کو بین کیا تھا- آج ایک بار پھر حکومت کی طرف سے پب جی سمیت 118 ایپ کو بین کیا گیا ہے-
آئی آئی ٹی منسٹری کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق پب جی کے علاوہ Baidu,APUS لانچر پرو جیسے ایپ کو حکومت نے پابندی لگا دی ہے