برلن، 12مئی (یو این آئی) جرمنی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19 ) کے 116متاثرین کی موت کے ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی تعداد 7,533ہوگئی ہے۔
رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو بتایا کہ جرمنی
میں 933نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 1,70,508پر پہنچ گئی ہے۔
ملک میں اس بیاری کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 147,000سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور ان تمام مریضوں کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔