the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنڈی گڑھ یکم جون(یو این آئی)ہریانہ میں کورونا انفکشن کے آج صبح تک 111 نئے معاملے آنے کے بعد یہاں صورت حال اب تشویشناک اوردھماکہ خیز بننے لگی ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد 2202 پہنچ گئی ہے۔وہیں ان میں 20 افرادہلاک اور 1051 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملے بھی بڑھ کر 1131 پہنچ گئے ہیں۔
یہ معلومات ریاستی محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے کورونا کی صورت حال کے تعلق سے یہاں جاری بلیٹن میں دی۔ریاست کے سبھی 22اضلاع کورونا کی زد میں ہیں۔ضلع گروگرام میں کورونا متاثرین کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔یہاں سےآج 28 نئے کیسز آئے۔اس کے علاوہ روہتک میں 14،سونی پت اور حصار میں 13-13،پلول 11،فریدآباد چھ اور نوح میں دومعاملے آئے۔ریاست میں اب تک 67962 کورونا مشتبہ کو نگرانی میں رکھا گیا جن میں 42345 لوگوں نے قرنطینہ کی مدت پوری کرلی ہے اور باقی



25617 نگرانی میں ہیں۔یہاں اب تک 119956 کورونا مشتبہ کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں 113039منفی اور 14اطالوی شہریوں سمیت 2202 مثبت پائے گئے ہیں۔4715 سیمپل کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔2202 مثبت مریضوں میں 1050 شفایاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے گھر جاچکے ہیں۔اس طرح ریاست میں کورونا کے 1131 سرگرم معاملے ہیں۔
ریاست میں اب ضلع وار کورونا متاثرین کی تعداد گروگرام میں 822 ، فرید آباد 373 ، سونی پت 212 ، جھججر 97 ، نوح 72 ، پلول 70 ، پانی پت 62 ، امبالا 54 ، حصار 53 ، کرنال 52 ، روہتک 45 ، نارنول 41 ، بھیوانی 33 ، کوروشیترا 31 ، جند 29 ، پنچکولہ 26 ، ریواڑی 23 ، کیتھل 18 ، فتح آباد 17 ، سرسا 15 ، چرخی دادری 13۔13 اور یمنا نگرمیں نو ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے سبب اب تک فرید آباد میں آٹھ ، پانی پت اور گروگرام میں تین -تین، امبالا میں دو، سونی پت ، جند ، کرنال اور روہتک میں ایک ایک موت کی خبر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.