ابوجا، 30 نومبر (یواین آئی) نائیجریا میں کم سے کم 110 لوگوں کو اجتماعی طور سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جن میں زیادہ تر کسان ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تصادم سے متاثر بورنو ریاست کی راجدھانی مائی دگری کے نزدیک مقامی
سرکاری علاقے میں سنیچر کو دوپہر میں شیبے گاؤں اوردیگر دیہی علاقوں میں لوگوں کو اجتماعی طور سے قتل کردیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح لوگوں نے اپنے کھیتوں میں فصل کی کٹائی کررہے مردوں اور عورتوں پر حملہ کردیا۔