امراوتی (آندھرا پردیش)، 15 مارچ (ذرائع) اپوزیشن تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے گیارہ اراکین اسمبلی کو آندھرا پردیش اسمبلی کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزام میں منگل کو ایوان سے ایک دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔
خلل سے پریشان چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹی ڈی پی پر تنقید کی اور
ان کے ارکان سے کہا کہ وہ ’’مہذب انداز‘‘ سے برتاؤ کریں اور ایوان کے کام کو چلنے دیں۔
اپوزیشن کے ارکان مغربی گوداوری ضلع میں مشتبہ حالات میں 18 لوگوں کی موت پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔ اس کے بعد قانون ساز امور کے وزیر بی راجندر ناتھ نے ٹی ڈی پی ایم ایل ایز کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی۔