نئی دہلی، 4 اپریل (یواین آئی) دہلی کے ممتاز پرائیویٹ اسپتال سر گنگارام کے ڈاکٹروں، نرسوں سمیت 108 ملازمین کو کورونا وائرس مثبت مریض کے رابطے میں آنے کی وجہ سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع نے ہفتہ کو’یواین آئی‘ کو بتایا کہ 108 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔
ان میں ڈاکٹرز، نرسز وارڈ بوائے اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ سبھی کورونا وائرس کے دو مریضوں کے رابطے میں آئے ہیں۔ مریضوں کی دوسری جانچ میں كوروناکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 85 کو گھر میں اور باقی 23 کو اسپتال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔