بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔
19) کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 1.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 5.20 لاکھ سے زیادہ ہوگئی
ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10836500 ہوگئی ہے جبکہ 520781 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔