the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدر آباد 21 اکتوبر (یو این آئی) ریاست تلنگانہ کے 107 افراد اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کے موقع سے محروم ہو گئے کیونکہ مرکزی الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیا ہے۔ ان امید واروں نے گزشتہ انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم انہوں نے امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کروائی تھیں جس پر ان کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔ صرف نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے ایسے 68 امید وار ہیں۔ کمیشن نے ان نااہل امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ قانون عوامی نمائندگان کی دفعہ 10 کے تحت ان افراد کو نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اس کے اخراجات کی تفصیلات انتخابی ادارہ کو پیش نہ کرنے پر اس دفعہ کے تحت نااہل قرار دینے کا اختیار کمیشن کو ہے۔ ادارہ کی اس فہرست میں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کی زیادہ تعداد ہے۔ ان افراد کی تعداد 72 ہے۔ ریاست کے 5 لوک سبھا حلقوں سے ان افراد نے مقابلہ کیا تھا۔ گذشتہ انتخابات میں حلقہ لوک سبھا نظام آباد میں امید



واروں کی بڑی تعداد نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ ان میں سے 68 امید واروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات پیش نہیں کیں جس پر کمیشن نے ان کو نا اہل قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں میدک، محبوب آباد حلقوں سے ایک ایک، نلگنڈہ حلقہ سے دو کو نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ نا اہلی جون 2021 سے قرار دی گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے 35 امید واروں کو بھی کمیشن نے نااہل قرار دیا ہے۔ پالا کرتی اسمبلی حلقہ سے 6 امید وار نااہل قرار دیئے گئے ہیں۔ دیور کندہ اسمبلی حلقہ سے 5 ، نلگنڈہ ،ملگ حلقہ سے 14افراد نااہل
قرار دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح مریال گوڑہ سے تین، نکریکل سے دو، جکل، راما گندم، کریم نگر ، گجویل، نا گرجناسا گر، آلیر ، جنگاوں، محبوب آباد، ملکا جگری اور دور ناکل اسمبلی حلقوں میں ہر ایک حلقہ سے ایک امید وار کو نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ جولائی اگست ستمبر 2021 سے ان کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ تین برسوں تک یعنی جولائی اگست اور ستمبر 2024 تک یہ افراد انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہو گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.